ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں فزیکل ٹیچرس کے لئے ورکشاپ کا انعقاد

بھٹکل میں فزیکل ٹیچرس کے لئے ورکشاپ کا انعقاد

Fri, 23 Mar 2018 21:11:52    S.O. News Service

بھٹکل:23/مارچ (ایس اؤ نیوز)تعلقہ پرائمری اسکول فزیکل ٹیچر س کا ورکشاپ ایم ایچ پی ایس تیرن مکی میں منعقد ہوا۔ بی ای اؤ، ایم آر منجی نے ورکشا پ کا افتتاح کرنےکے بعد خطاب کیا۔ فزیکل ٹیچر نگراں کار شری کانت نایک کی موجودگی میں احتسابی نقشہ کا بلیو پرنٹ ، سوال پرچوں کی تیاری اور آئندہ سال فزیکل تعلیم کے کاموں کی تقسیم کے متعلق ورکشاپ میں سوچ بچار کیا گیا ۔

اتھلیٹک شعبہ میں ریاستی سطح کے کھیل مقابلوں میں حصہ لئے تعلقہ کے تین طلبا کی سنگھ کی طرف سے تہنیت کی گئی ۔ ارونا نایک کی نگرانی میں کھیل کوئز کااہتمام کیاگیا۔ ڈائس پر ایس جی ہیگڈے ، انجنی نائک موجود تھے۔ گنپتی نائک نے استقبال کیا تو بھارتی نائک نے شکریہ اداکیا۔ وی جی بھٹ نے نظامت کی۔


Share: